Add To collaction

لیکھنی گلدستہ منقبت کا -14-Oct-2023

بخش دے میری ہر اِک خطا یاخدا فضل سے نیک بندہ بنا یاخدا ہوں بُروں سے بھی بڑھ کر بُرا یاخدا صدقہ اچھوں کا اچھا بنا یاخدا دردِ عصیاں کی دے دے دوا یاخدا نیکیوں میں مرا دل لگا یاخدا نارِ دوزخ سے مجھ کو بچا یاخدا باغِ جنت میں گھر کر عطا یاخدا نفس و شیطاں کے شر سے تو محفوظ رکھ اور گناہوں سے ہر دم بچا یاخدا تو بنا نیک نیکوں کے صدقے مجھے اور پابند سنت بنا یاخدا ہوں گناہوں کے امراض سے نیم جاں از پئے مصطفی دے شفا یاخدا غیبتوں، چغلیوں، عیب دریوں سے اور جھوٹ سے بھی مجھے تو بچا یاخدا کاش! بے کار باتوں سے بچتا رہوں بس کروں تیری حمدو ثنا یاخدا ہر گھڑی وِردِ لب ہو دُرُود و سلام یاوَہ گوئی سے مجھ کو بچا یاخدا کاش! اکثر نگاہیں جھکی ہی رہیں ہو عطا ایسی شرم و حیا یاخدا حسن اَخلاق کی مجھ کو خیرات دے بھیک اخلاص کی ہو عطا یاخدا خوف سے تیرے دل تھر تھراتا رہے آنکھ آنسو بہائے سدا یاخدا سبز گنبد کے سائے میں اے کاش! ہو میرا ایمان پر خاتمہ یاخدا موت کے وقت ہو جائے مولیٰ نصیب دیکھنا جلوۂ مصطفی یاخدا آہ! محشر کی دھوپ اَلعطش اَلعطش اُن سے اِک جامِ کوثر دِلا یاخدا بخش دے بے حساب اے خدا بخش دے تجھ کو محبوب کا واسطہ یاخدا میرے ماں باپ کی آل و اَحباب کی مغفرت کر برائے رضا یاخدا مجھ کو فرما دے حج کی سعادت عطا پھر مدینے کی گلیاں دکھا یاخدا مجھ کو عشق محمد کی سو غات دے اشک بار آنکھ بھی ہو عطا یاخدا غوثِ اعظم کا صدقہ مجھے خواب میں اپنے پیارے کا جلوہ دکھا یاخدا تیرا عطارؔ بوڑھا ہوا اب تو دُور اِس سے کر دے تو حرص و ہوا یاخدا فضل و رحمت سے جنت میں عطارؔ کو مصطفی کا پڑوسی بنا یاخدا

   0
0 Comments